
Artugrul Ghazi Urdu Novel Complete
Artugrul Ghazi Urdu Novel Complete:
ہمارا تابناک ماضی ہماری پہچان ہے، تاریخ اسلام میں خلفاء راشدین کے بعد بہت سے مجاہد سلاطین گزرےجنھوں نے صلیبیوں کے دانت کھٹے کئے، ان میں سلطان صلاح الدین ایوبی، سلطان نور الدین زنگی، سلطان رکن الدین بیرس، سلطان الپ ارسلان شامل ہیں۔اس کتاب “ارطغرل غازی” میں تاریخ اسلام کے ایک ایسے عظیم مجاہد کا تذکرہ ہےجس کے نام سے بہت کم لوگ واقف ہیں جنھوں نے مسلمانوں کی آزادی کی جہدوجہد کے لئے جہاد کا راستہ اپنایا اور بہت سی قربانیاں دیں۔ان کی جدوجہد سے مسلمانوں کے لئے ایک روشن دور کا آغاز ہوا۔ترک قائی قبیلے سے تعلق رکھنے والے اس عظیم جنگجو نے اپنی مٹھی بھر جاں بازوں کے ساتھ مل کر ایک ایسی سلطنت کے لئے راہ ہموار کی جو 600 سال تک مسلمانوں کے اتحاد اور شان و شوکت کی ضامن رہی جسے دنیا ” سلطنت عثمانیہ” کے نام سے جانتی ہے۔