-6%

Tafseer Makki Al Hijazi تفسیر مکی

Original price was: ₨ 8,000.Current price is: ₨ 7,499.

  • Name: Tafseer Makki Al Hijazi
  • Pages: 3000
  • Vols: 6-Jild ( Surat Fatiha to Surat Nisa)

Description

Tafseer Makki Al Hijazi:

اس کائنات رنگ و بو میں تین اشیاء ایسی ہیں جو مخلوق کے قلوب کے لئے مقناطیس کی تاثیر رکھتی ہیں: بیت اللہ، کتاب اللہ اور اہل اللہ۔ اگر کسی جگہ پر ان تینوں کا اجتماع ہو تو مخلوق کے دلوں کا کھچ آنا امر بدیہی ہے، جس کا مشاہدہ مسجد الحرام میں بقیۃ السلف حضرت مولانا محمد مکی دامت برکاتہم العالیہ کے درس قرآن کے حلقہ میں کیا جاسکتا ہے۔ حضرت مولانا محمد مکی دامت برکاتہم العالیہ کے درس کا یہ حسن ہے کہ وہ جہاں توحید خداوندی کے رسوخ اور شرک و بدعت کی تردید پر زور دیتے ہیں، وہاں عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور سلف صالحین کی عقیدت و احترام پر حرف نہیں آنے دیتے، بلکہ اپنے اکابر کے طریق پر چلتے ہوئے جس کمال مہارت سے سامعین کو راہ اعتدال پر گامزن کرتے ہیں یہ انہی کے درس کا خاصہ ہے۔ حضرت اقدس دامت برکاتہم العالیہ کے دروس میں جہاں علمی نکات کی کثرت ہوتی ہے، وہیں عقائد کی درستگی، فکر آخرت ، اخلاص و تقوٰی، اخلاق حمیدہ اور سیرت و کردار کی بلندی پر بھی زور دیا جاتا ہے۔ زیر نظر ” انوار الحرم ” المعروف تفسیر مکی حضرت اقدس دامت برکاتہم العالیہ کے دروس کا مجموعہ ہے۔

نوٹ: تفسیر مکی کی ابھی تک صرف چھ 6 جلدیں ہی دستیاب ہیں جو کہ سورۃ فاتحہ سے سورۃ نساء تک مکمل ہے۔ ابھی جلدیں ابھی زیر طبع ہیں۔

Additional information

Weight 5 kg

Reviews

There are no reviews yet.


Be the first to review “Tafseer Makki Al Hijazi تفسیر مکی”